• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان غریب تر، عمران امیر تر ہو گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان غریب تر مگر عمران امیر تر ہو گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فارن فنڈنگ  کیس پر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ ناصرف پارٹی کرپشن کے حوالے سے گھناؤنا فردجرم ہے بلکہ اس سے منافقت کا پردہ بھی چاک ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ اقتدار کے بعد ان کی آمدنی میں 50 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید