• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کے ایک جملے کو استعمال کیا جا رہا ہے، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ایک جملے کو استعمال کیا جا رہا ہے، اس بار ا ن کو معلوم ہے یہ کامیاب نہیں ہوں گے تو لسانیت پھیلا رہے ہیں۔

ککری اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج ککری گراؤنڈ کا نام مولانا محمد علی جوہر کےنام سے منسوب کر دیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مراد علی شاہ کے نام پر شوشے چھوڑ دیئے جاتے ہیں، ہمارے لئے کوئی بھی زبانیں بولنے والے کم یا زیادہ نہیں ہیں، یہ لسانیت کو پھیلانا چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی بھی چائناکٹنگ شٹنگ نہیں چلے گی، اب تجاوزات کے خلاف آپریشن چل رہا ہے، دھونس دھاندلی کا سسٹم ختم کردیا گیا ہے، مخالفین کو انتخابات میں اپنی ہار نظر آ رہی ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ تھر کی سڑکوں اور مٹھی اسپتال کا بڑے شہروں سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ قوانین آسمانی صحیفے نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، ہم سب جماعتوں سے رابطے میں ہیں بات کر رہے ہیں۔

ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نہ مانو والی بات کبھی نہ رکنے والا سلسلہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید