مانچسٹر یونائٹڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سب سے زیادہ خوشی کب ہوئی، انہوں نے اس حوالے سے بتادیا۔
ایک انٹرویو میں کرسٹیانو رونالڈو نے انکشاف کیا کہ میچ کھیلتے ہوئے انہوں نے جتنے بھی بہترین گول کیے، اس میں بھی اتنا انجوائے نہیں کیا، جتنا اپنی گرل فرینڈ جار جینا گیو کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے کیا۔
گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے جڑواں بچوں کی آمد کی خوشخبری اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی تھی۔
جس کے بعد خبر آئی تھی کہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں بیٹا اور بیٹی کی آمد جلد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور اُن کی گرل فرینڈ کے 4 بچے ہیں۔