• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک


سیکورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں سپاہی فرید ﷲ اور سپاہی شعیب حسن شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید