• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی قانون سے بالاتر نہیں، جوکووچ کی ملک بدری پر آسٹریلوی وزیراعظم کا بیان


عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی ملک بدری کے معاملے پر آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بیان جاری کردیا۔

وزیراعظم آسٹریلیا اسکاٹ موریسن نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قواعد و ضوابط اہم ہیں جب یہ خاص طو پر سرحد سے متعلق ہوں، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

اسکاٹ موریسن نے یہ بھی کہا کہ ہماری مضبوط سرحدی پالیسیوں سے آسٹریلیا میں کورونا سے کم ترین اموات ہوئیں، ہم محتاط رہنےکا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نےکورونا وائرس کے سخت قوانین کو پورا نہ کرنے پر عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویز ا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کرنےکا فیصلہ کرلیا ۔

نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے بدھ کو میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔

جوکووچ کو ویکسی نیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا لیکن ان کی ٹیم نے ویزے کی درخواست نہیں کی تھی جو ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید