• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹر جیک لیچ نے مداح کے گنجے سر پر آٹو گراف دیدیا

جیک لیچ مداح کے گنجے سر پر آٹوگراف دیتے ہوئے
جیک لیچ مداح کے گنجے سر پر آٹوگراف دیتے ہوئے

انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ نے گراؤنڈ میں موجود مداح کے گنجے سر پر آٹوگراف دے دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایشز سیریز کے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ نے مداح کو انوکھے انداز میں خوش کرکے سب کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر جیک لیچ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ ایشز سیریز کے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران بنائی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیک لیچ گراؤنڈ میں موجود فیلڈنگ کررہے ہیں کہ اچانک اُن کی نظر اپنے ایک مداح پر پڑتی ہے۔

جیک لیچ اپنے مداح کے پاس جاتے ہیں اور اُس کے گنجے سر پر اپنا دستخط کرکے انوکھا آٹوگراف دے دیتے ہیں۔

انگلش کرکٹر کا یہ انداز دیکھ کر وہاں موجود شائقین کرکٹ بےحد خوش ہوتے ہیں اور تالیاں بجاتے ہیں۔

جیک لیچ کا یہ انداز گراؤنڈ میں لائیو اسکرین پر دِکھایا گیا تھا جس کے بعد پورے میدان میں ایک زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید