• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے: ایران کی متحدہ عرب امارات کو سخت تنبیہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایرانی سپریم لیڈر کے ملٹری سیکریٹری محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران خطے میں اسرائیلی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ تہران، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات اور روابط سے پوری طرح آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امارات کو اسرائیل کی سازشوں میں الجھنے سے گریز کرنا چاہیے اور یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کے صبر کی ایک حد ہے۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود تہران نے ابوظبی کے ساتھ دوستی اور تعلقات کے دروازے بند نہیں کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید