• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ آج سے، پہلے دن بارش کی پیشگوئی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج سے سلہٹ میں شروع ہوگا، میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

سلہٹ میں جمعے کو دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی، تاہم وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن متاثر ہوا۔

بنگلہ دیش نے پہلے جبکہ پاکستان نے دوسرے سیشن میں انڈور ٹریننگ کی، بارش تھمنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پچ کا بھی جائزہ لیا جبکہ محکمہ موسمیات نے ٹیسٹ کے پہلے روز بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان کی ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے سبب مایوسی ہوئی ہے لیکن دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید