• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جوکووچ نے ملک بدری کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔
جوکووچ نے ملک بدری کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ملک بدری کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوواک جوکووچ نے ویزے کی منسوخی کے خلاف آسٹریلوی عدالت سے رجوع کیا ہے۔

جوکووچ کے وکلاء آسٹریلوی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عدالتی کارروائی میں مصروف ہیں، اس امید کے ساتھ کہ وہ ٹینس اسٹار کی ملک بدری کو روک سکیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نےکورونا وائرس کے سخت قوانین کو پورا نہ کرنے پر عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویز ا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے بدھ کو میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔

جوکووچ کو ویکسی نیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا لیکن ان کی ٹیم نے ویزے کی درخواست نہیں کی تھی جو ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔

بیس مرتبہ بڑے خطابات جیتنے والے نوواک جوکووچ  کے لیے اب اپنے خطاب کا دفاع کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی ملک بدری کے معاملے پر آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قواعد و ضوابط اہم ہیں جب یہ خاص طو پر سرحد سے متعلق ہوں، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ہماری مضبوط سرحدی پالیسیوں سے آسٹریلیا میں کورونا سے کم ترین اموات ہوئیں، ہم محتاط رہنےکا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید