• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازالدین صدیقی، سبھاش گھئی کیجانب سےخود کو میسج کیوں کرتے تھے؟

نوازالدین صدیقی، فائل فوٹو
نوازالدین صدیقی، فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ وہ اداکار بننے سے پہلے اپنے آپ کو خود ہی ہدایتکار سبھاش گھئی کی جانب سے میسج کیا کرتے تھے۔

نوازالدین صدیقی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے ایک واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ’ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے وہ خود کو خوش کرنے کے لیے اپنے آپ کو ہدایتکار سبھاش گھئی کی جانب سے خود ہی میسج کرتے تھے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’اُنہوں نےاداکار بننے سے پہلے بطور چوکیدار اور بطور کیمسٹ  کام کیا تھا، لیکن پھر اُنہیں احساس ہوا کہ 9 سے 5 کی زندگی اُن کے لیے نہیں ہے‘۔ 

اداکار نے مزید بتایا کہ’اس لیے وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ممبئی آگئے، لیکن بات کرنے کے لیےاپن کے پاس زیادہ کام نہیں تھا‘۔ 

نوازالدین صدیقی نےبتایا کہ ’اُن دنوں وہ اپنے آپ کو خوش کرنےکے لیے خود کو ہدایتکار سبھاش گھئی کی جانب سے یہ میسج کرتے تھے کہ’اُنہیں کال کریں اور وہ میسج لوگوں کو بھی دِکھاتے تھے‘۔

واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی نے فلم ’پتنگ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھااور اس کے بعد انہوں نے فلم ’پیپلی لائیو‘، ’کہانی‘ ، ’گینگز آف واسے پور‘، ’دی لنچ باکس‘، ’بجرنگی بھائی جان‘، ’مانجھی - دی ماؤنٹین مین‘، ’رمن راگھو 2.0‘، اور ’منٹو‘ سمیت کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ 

اس کے علاوہ نوازالدین صدیقی کو او ٹی ٹی (OTT)پلیٹ فارم  نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’سیکرڈ گیمز‘ میں بھی دیکھا گیا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید