• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ شدید سردی میں کرکٹ کھیلنے والوں کو دیکھ کر حیران

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ شمالی علاقہ جات کی  شدید سردی میں کرکٹ کے لیے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 30  سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک گراؤنڈ میں چند  نوجوانوں شدید سردی میں بھی  کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان کے شمالی علاقے میں انتہائی سرد موسم میں کرکٹ کا جنون اپنے عروج پر ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ منظر میرے پسندیدہ مناظر میں سے ایک ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید