کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہو گیا۔
عثمان طارق کا بولنگ ایکشن گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں رپورٹ ہوا۔
آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا۔
رولز کے تحت عثمان طارق پی ایس ایل میں تاحال بولنگ جاری رکھ سکتے ہیں وہ اگر دوبارہ رپورٹ ہوئے تو ان کو بولنگ سے روک دیا جائے گا۔
معطلی کے بعد عثمان طارق کو آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے کلیئرنس درکار ہو گی۔