• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے لیے بابر اعظم، حارث جو بھی ہو سب برابر ہیں، صائم ایوب

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور زلمی کے جارح مزاج بلے باز صائم ایوب نے کہا ہے کہ میرے لیے بابر اعظم یا حارث، جو بھی ہو سب برابر ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی میرے ٹیم میٹ ہیں سب کے ساتھ پلاننگ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجری کے دنوں میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو بہت مس کیا، کرکٹ گراؤنڈ میں جانے کا احساس، ڈریسنگ روم، بیٹنگ اور بولنگ یاد آتی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ انجری کے دوران ری ہیب کا عمل اچھا رہا، پی سی بی کی ٹیم نے بہت مدد کی، بہت حوصلہ دیا، پہلے سے زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا سب کو انتظار رہتا ہے۔ سب کو معلوم ہے بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر کتنا انجوائے کرتا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید