• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ویمن کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب و عشائیہ


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامن، محفوظ اور کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے، آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز میں شرکت کےلیے آنے والی تمام ٹیموں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کوالیفائر میں شریک ویمن کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں عشائیہ دیا گیا۔

پی سی بی چیئرمین نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہا۔

 تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا پاکستان آنے والی تمام ٹیموں کا زندہ دلان شہر لاہور میں خیر مقدم کرتے ہیں، سب ہمارے خصوصی مہمان ہیں، اُمید ہے کہ شہر میں ٹیموں کا قیام خوشگوار اور یادگار رہے گا۔

غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کو شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد اور حضوری باغ کی سیر بھی کروائی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید