• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف کا ٹارگٹ کلر خود کو معصوم بنا کر پیش کررہا ہے،عبدالقادر پٹیل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما  قادر پٹیل نے پی ایس پی کے  سربراہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ الطاف کا ٹارگٹ کلر خود کو معصوم بناکر پیش کر رہا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کراچی میں خونریزی کرنے والے نامعلوموں میں ایک مصطفیٰ کمال بھی تھا، منزل نہیں قائد چاہیے کا نعرہ لگانے والے کو وعدہ معاف گواہ کی منزل ملی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی پر اب دہشت گردوں اور بھتہ گیروں کا کنٹرول نہیں رہا، کراچی کے ضمنی انتخاب میں مصطفیٰ کمال کی ضمانت ضبط ہوچکی۔

قادر پٹیل نے کہا کہ خود کو کراچی کا ٹھیکیدار سمجھنے والوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید