• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید برف باری اور بارش


بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید برف باری اور بارش کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کے لیے معطل ہے۔

رپورٹس کے مطابق برف باری کے باعث کوئٹہ ژوب شاہراہ بھی کان مہترزئی کے مقام پر آمدورفت کیلئے بند ہے۔

کوژک ٹاپ اور زیارت میں ایک بار پھر شدید برف باری ہوئی جبکہ کچھ علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

چمن شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش نے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا کردی ہے۔

نوکنڈی، چاغی اور نوشکی سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناظم آباد، لیاقت آباد، صدر، شارع فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید