• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پریشر کم، کراچی اور لاہور کے شہری لکڑیاں جلانے لگے

کراچی اور لاہور میں شہری گیس نہ ہونے پر لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔

کراچی میں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ایل پی جی سلنڈر نہیں خرید سکتے، لکڑی پر کھانا تو پک جاتا ہے لیکن آنکھیں، ہاتھ اور گھر کا خانہ خراب ہوجاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کم آمدنی والے افراد تو لکڑی بھی سوکھے درختوں سے خود کاٹنے پر مجبور ہیں۔

لاہور میں بھی لکڑی بیچنے والوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں گیس کا شارٹ فال 257 ایم ایم سی ایف کا ہے،گھریلو صارفین کا گیس پریشر بہت دھیما ہے۔

قومی خبریں سے مزید