لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میںا سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے،تبدیلی کا اصل چہرہ سامنے آنے پر لوگوں کے ہوش اڑ جائیں گے، تہلکہ خیز رپورٹ میں تصدیق ہو گئی کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز حاصل کئے۔ حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فنڈز کو کم دکھایا اور درجنوں بینک اکانٹس چھپائے۔