اسلام آباد (جنگ رپورٹر) راجہ محسن اعجاز پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر جبکہ احمد عدیل سرفراز جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ گزشتہ روز پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئے، میاں عقیل افضل اور راجہ محسن اعجاز کے درمیان صدر کی نشست پر مقابلہ ہوا جس میں راجہ محسن اعجاز 25ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ عقیل افضل 17ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر جاوید سومرو اور احمد عدیل سرفراز مد مقابل تھے جس میں احمد عدیل سرفراز 25ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ توصیف عباسی فنانس سیکرٹری، اعظم گل سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔ حسیب احمد بھٹی، بابر انور عباسی اور نوید کھوکھر ممبر گورننگ باڈی منتخب ہوئے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تمام منتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔