• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے عید میلاد النبی کے جلوسوں کی سکیورٹی و انتظامات کا جائزہ لیا، اے ڈی سی جنرل کی زیرِ صدارت منتظمین کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔منتظمین کو سکیورٹی ہدایات پر مکمل عملدرآمد اور پولیس و انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی بھی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں فول پروف سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور باہمی تعاون کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر جلوسوں کے مقررہ روٹس، داخلی و خارجی راستوں، شرکاءکی سکیورٹی، ٹریفک کی روانی، پارکنگ اور دیگر اہم انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید