• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 10جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے 10جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ 01کلو 200 گرام چرس، 40لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، تھانہ جاتلی، مندرہ، روات، سول لائنز، مورگاہ اور پیر ودہائی میں مقدمات درج کر لئے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
اسلام آباد سے مزید