اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )عازمین حج کیلئے اہم خبر حج 2027کے لیے سرکاری سکیم تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ریکارڈ مدت میں صرف سات روز کے اندر مکمل ،پرائیویٹ سکیم کی بکنگ کا عمل بھی حج پورٹل کے ذریعے جاری،بکنگ مقررہ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری رہے گی ۔سر کاری سکیم تحت حج کوٹہ ایک لاکھ سات ہزار 526ہے جس میں حج میڈیکل مشن اور ہارڈ شپ کوٹہ بھی شامل ہے۔نجی حج سکیم کا کوٹہ 71ہزار684 ہے۔حج 2027 کے لیے سرکاری سکیم تحت20 تا 25 روزہ مختصر حج پیکیج کی نشستیں واجبات کی وصولی شروع ہونے کے پہلے ہی 24 گھنٹوں کے دوران مکمل ہو گئی ۔