اسلام آباد( نیوزرپورٹر)وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس آج بروزبدھ 12 ربیع االاول کو منعقد ہو گی ،کانفرنس میں ممتاز علما، مشائخ، دانشور، محققین اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔ رواں سال مقابلہ مقالات سیرت کا موضوع ’’نسل نو کا تحفظ، تعمیر اور کردار سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں‘‘ رکھا گیا ۔ موضوع پر بہترین مقالات سیرت پیش کرنے والوں کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر جید علماکرام اور سکالرز بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے،کانفرنس میں نوجوان نسل کو درپیش فکری، اخلاقی اور سماجی چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔