• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار نعمان ملک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گِر گئے

گلوکار نعمان ملک اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے شائقین کے جوش و جذبے کا جواب دیتے ہوئے اچانک گِر گئے۔

نعمان ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کنسرٹ میں موجود لوگوں کی طرف بھاگتے ہیں تو اچانک اُن کا پیر پھسل جاتا ہے۔

نعمان ملک اس واقعے کے فوری بعد اٹھتے ہیں اور اپنی پرفارمنس جاری رکھتے ہیں ۔

خیال رہے کہ آج کل کنسرٹس میں ایسے بے شمار واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں، عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد وہ کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے تھے۔

بعد ازاں آئمہ بیگ کے کنسرٹ میں آگ کا شعلہ بھڑک اُٹھا تھا جس سے وہ بال بال بچی تھیں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید