• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا شرح ڈھائی فیصد، کیسز 13 لاکھ سے زائد ہو گئے


پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈھائی فیصد ہو گئی، کُل کیسز 13 لاکھ سے زائد ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 293 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 239 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 52 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 961 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 1 ہزار 141 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 94 زیرِ علاج مریضوں میں سے 609 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 58 ہزار 86 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 145 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 37 لاکھ 6 ہزار 375 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار 392 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 16 کروڑ 6 لاکھ 51 ہزار 5 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 29 لاکھ 95 ہزار 114 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 84 ہزار 985 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 678 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 46 ہزار 676 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 77 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 614 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 941 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 9 ہزار 93 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 689 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 655 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 366 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید