• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 30 کروڑ سے متجاوز


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 کروڑ 9 لاکھ 72 ہزار 234 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 54 لاکھ 91 ہزار 594 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 3 کروڑ 78 لاکھ 20 ہزار 873 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 92 ہزار 889 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 25 کروڑ 76 لاکھ 59 ہزار 767 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 8 لاکھ 55 ہزار 843 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 95 لاکھ 64 ہزار 116 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 83 ہزار 178 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 52 لاکھ 26 ہزار 386 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 19 ہزار 730 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 95 ہزار 322 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 49 ہزار 515 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ 15 ہزار 65 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 25 ہزار 13 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 1 کروڑ 11 لاکھ 83 ہزار 238 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 لاکھ 14 ہزار 604 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 1کروڑ 6 لاکھ 18 ہزار 35 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 83 ہزار 231 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 97 لاکھ 87 ہزار 274 ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس 1لاکھ 14 ہزار 207 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 73 لاکھ 99 ہزار 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 474 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 69 لاکھ 75 ہزار 465 ہو گئے۔

اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 89 ہزار 837 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 69 لاکھ 22 ہزار 466 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 64 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 888 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 650 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 115 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 295 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈھائی فیصد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 293 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 239 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 52 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 961 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 1 ہزار 141 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 94 زیرِ علاج مریضوں میں سے 609 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 58 ہزار 86 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 145 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 37 لاکھ 6 ہزار 375 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار 392 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 16 کروڑ 6 لاکھ 51 ہزار 5 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 29 لاکھ 95 ہزار 114 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید