• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سال نو کے پہلے پولیس مقابلے میں کانسٹیبل کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں سال نو کے پہلے پولیس مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یکم جنوری کی صبح فقیرا گوٹھ میں چاکر ہوٹل چاند بنگلہ کے قریب 2 ملزمان نے پولیس مقابلے کے دوران پولیس کانسٹیبل برکت علی کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ کانسٹیبل محمد انور کو شدید زخمی کردیا تھا۔

مقدمہ نمبر 02/22 زیر دفعہ 353/324/302/34 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 ATA کے تحت درج کیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی قمر رضا جسکانی کے مطابق ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کی نگرانی میں سائٹ سپر ہائی وے کی پولیس نے ٹیکنیکل بنیاد اور خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم احسان اللّٰہ ولد لال گل کو گرفتار کیا۔

ملزم  کے قبضے سے ایک پستول، راؤنڈ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ڈی ایس پی سہیل فیض کے مطابق ملزم نے ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید