• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ترقی ہورہی ہے، مزدور کی تنخواہ بڑھائیں گے، حماد اظہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2030ء میں 70 فیصد بجلی مقامی ایندھن پر ہوگئی، ہم ورچوئل ایل این جی پی کام کررہے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ فیسکو لائٹ کے نام سے ایک ایپلی کیشن بنائی گئی ہے، صارفین ایپلی کیشن سے نیا کنکشن اور اپنی کمپلین بھی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی ہو رہی ہے، مزدوروں کی تنخواہ بھی بڑھائیں گے، کورونا کے باوجود پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، اس کا پھل مزدور کو ملے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے، دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ہے صرف پاکستان اس سے متاثر نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ گروتھ 30 فیصد سے بھی زیادہ ہے، کاروباری حضرات سے گزارش ہے، مزدوروں کی تنخواہیں بھی بڑھائیں۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ زمین سے نکلنے والی گیس ہر سال 9 فیصد کم ہوتی جا رہی ہے، باہر سے جو گیس آتی ہے وہ مہنگی بہت ہے، اسے افورڈ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں امپورٹڈ کوئلے اور ایل این جی کے دام بہت بڑھ گئے ہیں، پچھلی حکومت نے تمام پروجیکٹ امپورٹڈ ایندھن سے لگائے تھے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ 2030 میں 70 فیصد بجلی لوکل ایندھن پر ہوگی، ہمارے قدرتی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، ورچوئل ایل این جی پر کام ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید