اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت آصف علی ذرداری وغیرہ کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے دو الگ الگ ریفرنسز کی سماعت ملتوی کردی گئی، جمعہ کو پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا، آصف زرداری کے معاون وکیل بیرسٹر شیراز راجپر پیش ہوئے، زرداری اور دیگر کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواستیں پیش کی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا اور ملزمان کے وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔