• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 4 افراد زخمی


کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ ایریا میں واقع ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کا تعلق 1 ہی خاندان سے ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، معمولی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ گیس لیکیج دھماکے کا واقعہ صبح 6 بجے مومن آباد تھانے کی حدود میں واقع گھر کے اندر پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا گھر میں سوئی گیس کی لائن میں ہوا، جس سے گھر کی ایک دیوار کو نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید