• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کی درخواست، حکمِ امتناع کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کا نون لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں درخواست پر حکمِ امتناع کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کرتے ہوئے حکمِ امتناع کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

خواجہ آصف نے عمران خان اور گواہوں کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کا فیصلہ عدالتِ عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔

عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ دونوں فریقین ہی تاخیر کے ذمے دار ہیں۔

تحریری حکم نامے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہرجانے کا دعویٰ 2012ء میں دائر ہوا اور 5 جنوری 2021ء کو ایشوز فریم ہوئے۔

عدالتِ عالیہ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے بتایا کہ ایشوز فریم ہونے کے بعد پٹیشنر کی طرف سے کوئی تاخیر نہ ہوئی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق گواہوں پر جرح کا حق محفوظ کیا گیا جو عدالت نے ختم کر دیا۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ وکیل نے دلائل دیے کہ خواجہ آصف سے تاخیر جان بوجھ کر نہیں ہوئی۔

تحریری حکم نامے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

عدالتِ عالیہ کے تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں 12 جنوری تک سیشن کورٹ میں کارروائی آگے نہ بڑھائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید