• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانپ کے کاٹنے پر بھاگیہ شری نے سلمان خان کو کیسے چھیڑا ؟

فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ بھاگیہ شری نے ساتھی اداکار سلمان خان کو سانپ کاٹنے کے واقعے پر چھیڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سال قبل 1989ء میں سلمان خان کے ساتھ بطور ہیروئن فلم ’میں نے پیار کیا‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب شہرت سمیٹی تھی۔

بالی ووڈ کے بھائی جان کو چندہ دن قبل سانپ نے کاٹا تھا اور وہ اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے،اسی واقعے کی بنیاد پر بھاگیہ شری نے ان سے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی پوسٹ میں بھاگیہ شری نے سلمان خان کے سانپ کے کاٹنے کا ذکر اس انداز میں کیا کہ بھائی جان کو ’اسنیکس پوائنٹ‘ پر جانے کا کہہ دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں ریسٹورنٹ کا نام ’پہاڑی بیکرز اور اسنیکس پوائنٹ‘ لکھا ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے ذریعے بھاگیہ شری نے سلمان خان کو مخاطب کیا اور ساتھ ہی نشاندہی کی کہ ریسٹورنٹ کے بورڈ پر ’اسنیکس‘ کا لفظ غلط لکھا ہوا ہے، جس کے لفظی معنی سانپ بن رہے ہیں۔

اداکارہ نے سلمان خان کو مخاطب کرکے کہا کہ ’آج اسے دیکھا تو حیران رہ گئی، کیا آپ یہاں جانا چاہیں گے؟‘

گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو سلمان خان نے اپنے فارم ہاؤس پر اپنی 56ویں سالگرہ منائی، اس دوران ایک سانپ نے انہیں کاٹ لیا تو انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا اور چند ہی گھنٹوں بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

اپنے فارم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان خان نے کہا کہ میں نے سانپ کو بچانے کی کوشش کی، اس دوران اس نے مجھے 3 بار ڈسا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید