• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کا مری کی 90 فیصد سڑکیں کلیئر کرنے کا اعلان


پنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مری کی 90 فیصد سڑکیں کلیئر کرالی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مری میں گاڑیوں سے بچوں اور فیملیز کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق مری میں موجود شہریوں کو خوراک، ادویات اور گرم کپڑے فراہم کیے جارہے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ اتوار سے کل تک مری میں ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، جن میں کل شام تک 1 لاکھ 23 ہزار 920 گاڑیاں مری سے نکلیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق کل تک مری میں 33 ہزار 745 گاڑیاں موجود تھیں، جن میں سے 33 ہزار 373 گاڑیوں کو ریسکیو کرکے نکالا جاچکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مری میں سیاحوں کی خالی گاڑیاں برف میں پھنسی ہیں جو نکالی جارہی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایکسپریس ہائی وے مکمل طور پر کلیئر ہیں، گلڈنہ سے باڑیاں تک روڈ سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید