ایران میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے 31 صوبوں کے متعدد شہروں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کویت میں 3 امریکی F-15E جنگی طیارے گر گئے، طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔
اسرائیل نے ایران میں نطنز کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملوں میں 3 غیر ملکی شہری ہلاک اور 58 دیگر زخمی ہوئے۔
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے فوجی حملے کے بعد کیے گئے ایک تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی عوام کی واضح اکثریت اس جنگ کی حمایت نہیں کرتی۔
ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے امریکی اسرائیلی حملوں میں 131 شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی فوج ایرانی طیاروں اور ڈرون ہینگرز کو نشانہ بنا رہی ہے۔
اماراتی ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ علاقائی فضائی حدود کی بندش کے باعث دبئی ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ابتدائی اطلاعا ت کے مطابق 31 شہری جاں بحق اور 149 شہری زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راس تنورا ڈرون حملے کے بعد احتیاطاً ریفائنری بند کر دی گئی۔
ایران کے آئین میں قیادت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے واضح جانشینی کا طریقہ کار موجود ہے۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
امریکا کے پاس ایسی کوئی خفیہ معلومات موجود نہیں تھیں جن سے ظاہر ہو کہ ایران پہلے امریکی افواج پر حملہ کرنے والا تھا: پینٹاگون
ایران کے چین سے میزائل خریدنے کی رپورٹ پر چین کی جانب سے ردِعمل کا اظہار یا گیا ہے۔
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک ایرانی میزائل کی 10 سے زائد انٹرسیپٹرز کو چکما دے کر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی اپوزیشن نے بھی مودی کو دورۂ اسرائیل پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔