• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی پولیس میں ضم ہونیوالے سابقہ لیویز و خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت جاری

خیبر پختون خوا پولیس میں ضم ہونیوالے سابقہ لیویز و خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت جاری ہے
خیبر پختون خوا پولیس میں ضم ہونیوالے سابقہ لیویز و خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت جاری ہے

خیبر پختون خوا پولیس میں ضم ہونے کے بعد قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر کے سابقہ لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت کا عمل جاری ہے۔

اس تربیت کا مقصد ان اضلاع کی پولیس کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں کے مطابق دہشت گردی سے نمٹنا بھی ہے۔

کے پی پولیس میں ضم ہونیوالے سابقہ لیویز و خاصہ دار اہلکار تربیت حاصل کر رہے ہیں
کے پی پولیس میں ضم ہونیوالے سابقہ لیویز و خاصہ دار اہلکار تربیت حاصل کر رہے ہیں

سیکیورٹی فورسز کے ماہر ٹرینرز ان اہلکاروں کو جسمانی فٹنس، انسدادِ دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقۂ کار، گرفتاری اور تفتیش، پولیس کے پاس موجود جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، گاڑیوں کے سرچ کے طریقۂ کار، دھماکا خیز مواد اور آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے اور سرچ آپریشن سمیت دیگر اہمیت کی حامل ٹریننگ دے رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پبلک ڈیلنگ کے حوالے سے خصوصی لیکچرز کے ذریعے بھی ان اہلکاروں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس میں ضم ہونیوالے سابقہ لیویز و خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت کے مختلف مراحل
پولیس میں ضم ہونیوالے سابقہ لیویز و خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت کے مختلف مراحل

خیبر پختون خوا کے قبائلی اضلاع میں 2020ء سے جاری پولیس ٹریننگ کے ذریعے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تربیت مکمل کر کے اپنی ذمے داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

باجوڑ، مہمند اور خیبر میں جاری ٹریننگ مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو پاس آؤٹ ہونے کے بعد متعلقہ اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید