• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان نظام کادفاع کررہے ہیں ،شفقت الرحمان

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مولانا فضل الرحمن نواز کا نہیں،نظام کادفاع کررہے ہیں. عمران خان آف شور کمپنیاں  شو کررہے ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام ضلع بہاولپور کے سیکریٹری جنرل علامہ شفقت الرحمن نے پی ٹی آئی کے سربراہ کی طرف سے مولانا فضل الرحمن پرکرپشن بچانے کے الزام کے جواب میں کہا کہ عمران خان  کرپشن کی ڈپریشن میں اتنے مدہوش ہیں کہ کل تک جس پیپلزپارٹی کو چوروں کی پارٹی کہتے تھے آج وہ اسی کے ساتھ ہیں . علامہ شفقت الرحمن نے کہاکہ خان بابا ایک بار پھرایمپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظارکرنے لگے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ایمپائر پورا ہاتھ ہی اٹھادے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن کرپشن  ہوتی ہے سرکاری خزانے میں ہو یا شوکت خانم میں ہو ، حکومت اور اپوزیشن کے مشترکہ کمیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے "چور مچائے شور چور چور چور" 
تازہ ترین