• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مسلمان خواتین کی جعلی نیلامی کی ایپ بنانے والا ملزم گرفتار

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت میں مسلمان خواتین کی جعلی نیلامی میں ملوث 25سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق بھارت میں پولیس نے مسلمان خواتین کی جعلی نیلامی کیلئے انٹرنیٹ ایپلی کیشن بنانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔دہلی پولیس کے مطابق 25سال اومکریشور ٹھاکر کو ایک چھاپے کے دوران اندور سے گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اپنے جرم کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔بھارت کے انگریزی اخبار دا ہندو کی رپورٹر ہیمانے بھنڈاری کے مطابق تفتیش کے دوران اومکریشور نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے پچھلے سال نمایاں مسلمان خواتین کی جعلی نیلامی کیلئے ’سُلی ڈیلز‘ نامی انٹرنیٹ ایپلی کیشن بنائی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید