• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کے لوگ گاڑی کو دھکا لگانے کے 3 سے 5 ہزار روپے لے رہے تھے: رابی پیرزادہ

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مری کے مقامی افراد برف میں پھنسی گاڑیوں کو دھکا لگانے کے 3 سے 5 ہزار روپے لے رہے تھے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رابی پیرزادہ نے ایک بس کی تصویر شیئر کی جوکہ برف میں پھنسی ہوئی ہے۔

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ اُنہوں نے یہ تصویر خود کھینچی ہے اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے مری میں پھنسے ایک سیاح کی گفتگو بھی شیئر کی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جو کچھ نیچے کسی بھائی نے لکھا ہے وہ حرف بہ حرف سچ ہے۔

سیاح کے مطابق دو رات قبل مری کی برف میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو اہلیانِ مری 500 روپے کا ایک انڈہ فروخت کر رہے تھے، ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 30 سے 50 ہزار مانگ رہے تھے جبکہ پانی کی بوتل  500 کی بیچ رہے تھے۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ ’مری کے مقامی افراد چھوٹی گاڑی کو دھکا لگانے کا 3 ہزار اور بڑی گاڑی کو دھکا لگانے کا 5 ہزار لے رہے تھے۔‘

سیاح نے مزید کہا کہ ’آج سارے مددگار بنے ہوئے ہیں اور ہوٹل مالکان بھی نیک بن گئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ مری میں جمعے اور ہفتے کی رات اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے 23 سیاح طوفانی برفباری میں موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید