• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری دیکھ کر سو نہیں پا رہی: رابی پیرزادہ

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ وہ سانحہ مری کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد سو نہیں پا رہی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ آزاد کشمیر میں موجود ہیں اور قدرت کے حسین مناظر سے لُطف اندوز ہورہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں کشمیری ہوں، ہمارا ذاتی گھر بھوربن میں ہے مگر کئی سالوں سے ہم کبھی رش کے دنوں میں اپنے گھر نہیں جاتے۔‘

سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ ’یہ برف جتنی خوبصورت ہے اتنی سفاک بھی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے جب سے لوگوں کو ابدی نیند سوتے دیکھا ہے، وہ بھی شوق کی خاطر، میں خود سو نہیں پا رہیں۔‘

واضح رہے کہ مری میں جمعے اور ہفتے کی رات اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے 23 سیاح طوفانی برفباری میں موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید