• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹريلين کرکٹر حکام بھی دورہّ پاکستان کے منتظر

فوٹو فائل
فوٹو فائل

آسٹريلين کرکٹر ايسوسی ايشن چيف ٹوڈ گرين برگ بھی دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں، گرن برگ نے اپنی ٹيم کے ساتھ پاکستان آنے کی يقين دہانی کرا دی ہے۔

آسٹريلين کرکٹر ايسوسی ايشن چيف ٹوڈ گرين برگ نے کہا کہ اب تک ملنے والی سيکيورٹی رپورٹ کافی مثبت ہيں۔

گرين برگ نے کہا کہ ہم کھلاڑيوں کو بتانا چاہتے ہيں کہ ہم ان کے ساتھ ہيں، کچھ پليئرز اگر پاکستان جانا نہيں بھی چاہیں تو یہ ان کا ذاتی فيصلہ ہے۔

اس کے علاوہ کرکٹ آسٹريليا کے چيف ايگزيکٹيو نک ہاکلے بھی جلد پاکستان آئيں گے۔

واضح رہے کہ آسٹريلوی ٹيم کا مارچ ميں پاکستان کا دورہ شیڈولڈ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید