• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقدین کی تنقید اُن کے کردار کو ظاہر کرتی ہے: ثناء خان

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

ثناء خان نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’جھوٹ کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے لیکن منزل پر صرف سچ ہی پہنچتا ہے۔‘

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’ان لوگوں سے پریشان نہ ہوں جو آپ کی کردار کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جو لوگ آپ کے بارے میں پیچھے منفی باتیں پھیلاتے ہیں، اُن کی یہ عادت صرف اور صرف ان کے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔‘

ثناء خان نے مزید کہا کہ ’آپ کو وہی ملے گا جو آپ بوتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ حال ہی میں ثناء خان اور اُن کے شوہر مفتی انس نے عُمرہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید