• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیارِ غیر میں ملک کیلئے خدمات سرانجام دینا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، عباس سرور قریشی


ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی کے اعزاز میں الوداعی پروقار تقریب اور شاندار عشایئے کی  تقریب کا  پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما، چیئرمین راجہ علی اصغر کی جانب سے اہتمام کیا گیا۔

ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر عباس سرور قریشی کا اس تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ دیارِ غیر میں ملک قوم کے لیے خدمات سرانجام دینا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے انتہائی تعاون کے علاوہ ہر موقع پر خصوصی عزت سے نوازا ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا۔

اس تقریب میں کونسل سیکشن کے ہیڈ احسان کریم، ڈیفنس اتاشی کیپٹن شفقت، کمرشل آتاشی ارسلان میر، مسلم لیگ فرانس کےقائم قام  صدر سردار ظہور اقبال، نائب صدر حاجی نثار، جموں کشمیر فورم کے چیرمین نعیم چوہدری، چوہدری فیصل لنگڑیال، ساجد ویروال، چوہدری افضل لنگاہ، راجہ حمید، ماسٹر یعقوب، چوہدری افراسیاب، علی بھٹی، میاں ساجد گورسی، سنیئر صحافی مظہر جٹ  و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں جہاں عباس قریشی صاحب کی خدمات کو سراہا گیا وہیں ان کے  آئندہ فرائض کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید