• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان میں جھڑپ



سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس  میں پاکستان مسلم لیگ ن اور  تحریک انصاف کے ارکان میں جھڑپ ہوگئی۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں دونوں پارٹی کے اراکن نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ اگر ن لیگ والے پیسہ واپس لے آئیں تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، اگر چوری کا پیسہ واپس آجائے تو ٹیکس نہیں لگانا پڑتا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے سوال کیا کہ کون سی چوری؟ کون سا پیسہ؟

سینیٹر سعدیہ عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے شہزاد وسیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ چور ہیں۔ تم سے بڑا چور کون ہے۔

قومی خبریں سے مزید