• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں شدید دھند

خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کا راج ہے، موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک اور ایم ٹو سالم سے کوٹ مومن اور بھیرہ سے للہ تک بند ہے۔

رپورٹس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو بھی مکمل بند کردی گئی ہے۔

دوسری جانب قصور میں موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

علاوہ ازیں دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید