• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح18 فیصد ہوگئی

24گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد تک جاپہنچی ہے
24گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد تک جاپہنچی ہے

کراچی میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

شہر قائد میں گزشتہ روز 4 ہزار 469 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 805 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیس کی شرح ساڑھے 3 فیصد کے قریب رہی جبکہ مزید 2افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔

میرپورآزاد کشمیر میں شرح تقریباً 5 فیصد ، پشاور اور لاہور میں چار، چار فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید