• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تُرک اداکار کا پاکستانی ہمشکل انٹرنیٹ پر چھا گیا


معروف تُرک اداکار براک ڈینیز کاایک پاکستانی ہمشکل انٹرنیٹ پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ٹِک ٹاک پر ہارون باچا نامی ایک شخص کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

ہارون باچا کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کی وجہ اُن کی تُرک اداکار براک ڈینیز کے ساتھ ناقابل یقین حد اور غیر معمولی مشابہت ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیومیں ہارون باچاکو اسلام آباد میں ایک شادی کے موقع پر آتن (پشتون روایتی رقص) کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ تُرک اداکار براک ڈینیز کو پاکستان اور بھارت میں شہرت، مقبول ڈرامے ’پیار لفظوں میں کہاں‘ میں ’مرات سرسلماز‘ کے مرکزی کردار سے ملی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید