• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق نے بیٹی کی شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں

فوٹو، سعد رفیق ٹوئٹر
فوٹو، سعد رفیق ٹوئٹر

مسلم لیگ نون کے سینئر  رہنما خواجہ سعد رفیق نے بیٹی کی شادی کی کچھ جھلکیاں ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 4  تصاویر شیئر کی گئیں جس میں انہیں شادی کی تقریب میں آئے اداکار شان شاہد، گلوکار وارث بیگ، سابق کرکٹر انضمام الحق اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا نون لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت خوب خبروں کی زینت بنی تھی۔

اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں۔

سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید