• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کی سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت


حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے نون لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

جہانگیر ترین سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ بیٹھے، فوٹو ، سوشل میڈیا
 جہانگیر ترین سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ بیٹھے، فوٹو ، سوشل میڈیا

جہانگیر ترین نے کہا کہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔

مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سوال پر جہا نگیرترین صاحب مسکراتے رہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی نون لیگ کی طرف جا سکتا ہے؟

اس سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جہاز تو ہر طرف جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید