• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات میں کتنی EVM استعمال ہونگی

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کی جائیں گی۔

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو جنوری تا اپریل 3900 ای وی ایم دی جائیں گی۔

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے بتایا ہے کہ وزارتِ سائنس الیکشن کمیشن کو 31 جنوری تک 5 ای وی ایم فراہم کرے گی۔

حکام وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو 25 اپریل تک 1850 مشینیں دی جائیں گی، ٹائم لائنز سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے بتایا ہے کہ وزارتِ سائنس الیکشن کمیشن کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گی، جس کی ٹیکنیکل ٹیم الیکشن کمیشن کے اسٹاف کو ٹریننگ دے گی۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے میئر کے انتخاب کے لیے 3900 مشینیں مانگی تھیں، انتخاب میں 800 پولنگ بوتھس پر 3100 مشینیں استعمال ہوں گی۔

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن 800 مشینیں بیک اپ کے طور پر اپنے پاس رکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید