• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہیتک روشن کی سابقہ اہلیہ اومی کرون کا شکار

رہیتک روشن کی سابق اہلیہ اومی کرون کا شکار
 رہیتک روشن کی سابق اہلیہ اومی کرون کا شکار

بالی ووڈ اداکار رہیتک روشن کی سابق ​​اہلیہ سوزین خان کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔

فیشن اور انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان نے اس حوالے سےاپنے فالوورز کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آگاہ کیا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’دو سال تک مسلسل لوگوں کو اپنا شکار بنانے والے کورونا وائرس کے بعد، اب 2022 میں ضدی اومی کرون  ویرینٹ بالآخر اُن کے مدافعتی نظام میں داخل ہوگیا ہے‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُن کا ٹیسٹ کل رات مثبت آیا ہے‘۔ 

واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں روزانہ کی بنیاد پر فنکار کورونا وائرس کی نئی لہر کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکار بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

اس کے علاوہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہےاور وہ آئی سی یو میں داخل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید